05:38 , 21 اپریل 2026
Watch Live

پاکستان سے خلیجی ممالک کی 45 پروازیں منسوخ، فضائی آپریشن متاثر

خلیجی ممالک کی 45 پروازیں منسوخ،

پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک کے لیے جانے اور آنے والی مجموعی طور پر 45 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے باعث ملک کا فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سے جڑی بدلتی ہوئی صورتحال کے اثرات فضائی سرگرمیوں پر بھی پڑ رہے ہیں، جس سے پروازوں کی منسوخی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور فجیرہ جانے اور آنے والی 9 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسی طرح اسلام آباد ایئرپورٹ سے 12، کراچی سے 18 جبکہ پشاور ایئرپورٹ سے 6 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی تعداد میں اچانک کمی دیکھی گئی ہے، جس کے باعث مطلوبہ مسافروں کی تعداد پوری نہ ہونے پر متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION